بنوں،کالعدم تنظیم کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، سائنس لیب کو آگ لگادی

0 100

پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل میریان میں واقعہ رات کی تاریکی میں پیش آیا جہاں شرپسندوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ممباتی بارکزئی کوٹکہ پر حملہ کیا اور اسکول کی سائنس لیب کا سارا سامان جلادیا۔

شرپسند عناصر اسکول سے شمسی پلانٹ سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لےگئے اور دوبارہ اسکول کھولنے پر بھیانک نتائج کی دھمکی بھی دی۔

خیال رہےکہ موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے اسکول بند تھا، ڈی پی او بنوں کے مطابق ماضی میں بھی اس علاقے میں شرپسند 21 کے قریب اسکولوں کو بارودی مواد سے نقصان پہنچاچکے ہیں، حالیہ واقعےکی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.