پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے تین صفحات پر مشتمل جواب جمع کروایا جس میں کہا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نظم وضبط اور پالیسی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، پارٹی قیادت ملاقات کا وقت دے، احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کیلئے ریلیاں کیں۔
میں نے بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناکامیوں کی بات کی، ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں، مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لیے بروقت جواب نہیں دے سکا۔
خیال رہے کہ صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ نے 2 دسمبر 2023 کو دانیال عزیز کو شوکاز جاری کیاتھا۔