پشاور ہائیکورٹ، زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا، راہداری ضمانت منظور

0 120

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی،عدالت نے پولیس کو زرتاج گل کی گرفتاری سے روکتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ ہماری روایت نہیں کہ خاتون کو گرفتار کریں، ایک خاتون کے لیے اتنی زیادہ پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل اگر آپ مسئلے کا حل نہیں نکال سکتے توپھرہم دونوں کومستعفی ہونا چاہیے،انہوں نے ریمارکس دیے کہ خاتون نے پولیس پر حملہ نہیں کیا جو اتنی نفری تعینات کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.