این اے 15، الیکشن ٹریبونل نے اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی

0 110

اعظم سواتی نے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،الیکشن ٹریبونل کے جج کامران حیات نے آر او کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئےاپیل خارج کر دی۔

سینیٹر اعظم سواتی نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

دوسری جانب نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کو رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی نے چیلنج کر رکھا ہے۔

مانسہرہ میں کاغذاتِ نام زدگی کے خلاف اپیل سننے والے ٹریبونل نے نواز شریف کے کاغذات کے خلاف اپیل پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.