انتخابات کا ماحول بن چکا، عام انتخابات سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں،پی پی

0 113

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کےبیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کا ماحول بن چکا ہے، آج بھی ملک کو سیاسی بحران سےنکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔

قوم کو بہادر لیڈر شپ کی ضرورت ہے، بینظیر بھٹو شہید نے بارودی سرنگوں پر چل کر انتخابی مہم چلائی تھی، پیپلز پارٹی نے 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں دہشتگردوں کا مقابلہ کیا تھا، مخالفین جانتے ہیں کہ بلاول انتخابات جیت کر وزیراعظم بن رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماحول کی بہتری کیلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔

الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد ہمارے مؤقف کی تائید ہے، الیکشن کا ماحول نہیں ہے ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے، ہمارے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، ماحول کو اس قابل بنایا جائے کہ ہم ووٹر کے پاس جا سکیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا ماحول نہیں ہے البتہ اگر ہر صورت انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.