شمالی وزیرستان، نامعلوم افرادکی فائرنگ ، آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی جاں بحق

0 105

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کے لیے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں تپی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ جاں بحق ہوگئے، گولیوں کی زد میں آکر ان کے ساتھ موجود دیگر 2 افراد بھی جان کی بازی ہارگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملک کلیم اللہ پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں،ملک کلیم اللہ کچھ عرصے قبل ایک بم دھماکے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.