پی ٹی آئی کے ساتھ لاڈلا ازم اب بھی جاری ہے‘، عطا تارڑ کی بلے کا نشان ملنے پر تنقید

0 113

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نےنجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اب بھی لاڈلا ازم جاری ہے۔

انہوں یہ کوئی طریقہ نہیں کہ الیکشن آ رہا ہے تو پی ٹی آئی کی سہولت کاری کی جائے،الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے والی 20 جماعتوں کی فہرست جاری کی۔

پی ٹی آئی نے پارٹی کا آئین منظور نہیں کرایا، اپنے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری نہیں کیا، جس نے جرم کیا ہے اسے سزا تو بھگتنا ہوگی، جواب تو دینا ہوگا۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلے کا نشان ملنے کے بعد بھی تحریک انصاف کیلئے مشکلات ختم ہوتی نظر نہیں آرہیں۔

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت معاملے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں، ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ پارٹی کو انتخابی نشان سے محروم کرنا اس کو غیر فعال کرنے کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.