کراچی میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے متحرک

0 176

اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، مسلم لیگ ن، جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا مشہود اور بشیر میمن، ایم کیو ایم کی جانب سے انیس قائم خانی اور جاوید حنیف، جے یو آئی کے راشد سومرو اور اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید جبکہ جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

پی پی مخالف اتحاد کے اجلاس میں رہنماؤں نے سندھ کی مختلف قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت انتخابات کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.