ن لیگ نے پی ٹی آئی کے 9 منحرف ارکان کو ٹکٹ جاری کرنےکی منظوری دے دی

0 93

ن لیگ کی لسٹ میں این اے 96 سے نواب شیر وسیر اور طلال چوہدری کا فیصلہ ہونا ہے،پی ٹی آئی کے جن 9 منحرف ارکان کے نام منظور ہوئے ان میں فیصل آباد سے راجہ ریاض بھی شامل ہیں۔

رحیم یار خان میں این اے 169 سے سید مبین، این اے 166 بہاولپور سے سید سمیع الحسن گیلانی، مظفر گڑھ این اے 176 سے سید باسط بخاری، این اے178 سے عامر گوپانگ، ملتان این اے 148 سے احمد حسین، 153 سے رانا قاسم نون شامل ہیں۔

این اے 189 راجن پور سے ریاض مزاری اور این اے 160 بہاولنگر سے عبدالغفار وٹو کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.