آرمی چیف نے کراچی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا

0 99

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک، سلیکون کراچی کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نےنیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تکنیکی ترقی کوفروغ دےگا، قوم کیلئے خود انحصاری کا پلیٹ فام ثابت ہوگا۔

منصوبہ نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کیلئے بے پناہ فوائد کا باعث بنے گا،سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے منصوبے کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کے حوالے سے بہترین منصوبہ قرار دیا۔

قومی سطح پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے درست سمت میں قدم ہے، سماجی،اقتصادی، سکیورٹی اور سائنس کے شعبوں میں مشترکہ وژن ثابت ہوگا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو جوانوں اور شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیے اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.