واٹس ایپ کےآئی فون صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف

0 332

واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیکر کا فیچرپہلی بار 2018 میں متعارف کرایا تھا۔ ابتدائی طور پر کمپنی نے اسٹیکر کا اپنا پیک متعارف کرایا بعد ازاں ثالث فریق کے اسٹیکر پیک اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی۔

تاہم، اب سے پہلے تک صارفین کو اپنے اسٹیکر بنانے کے لیے ثالث فریق ایپس پر انحصار کرنا پڑتا تھا اور اب میسجنگ پلیٹ فارم ان ایپس سے انحصار ختم کرتے ہوئے یہ صلاحیت براہ راست ایپ میں فراہم کرنے جا رہا ہے۔

بلاگ پوسٹ پر واٹس ایپ نے واضح کیا کہ صارفین اب اسٹیکر کو گیلری سے اٹھا کر شیئر کرنے کے بجائے ایپ کے اندر ہی تخلیق کر سکیں گے اور یہ اضافہ ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکریپشن کی سیکیورٹی کے لیے مفید ہوگی۔

یہ فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ تاہم، اینڈرائیڈ میں یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے متعلق کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.