ہمیں لیول پلیئنگ ملے یا نہ ملے، اپنا بندوبست کرلیتے ہیں، 8 فروری کو سرپرائز دینگے‘بلاول

0 108

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےدعویٰ کیا ہےکہ ہم 8 فروری کو سرپرائز دیں گے، ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے دوسرا جیل سے نکلنا چاہتا ہے۔

ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ دیگر جماعتیں امیروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دیتی ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو سرپرائز دینے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، ہم اپنا بندوبست کرلیتے ہیں،کوشش ہے پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم بنے۔

بانی پی ٹی آئی دھاندلی کروا کرمسلط ہونےکی کوشش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دیتے تو الیکشن اصلاحات مزید بہتر ہوتیں، پچھلےالیکشن میں بانی پی ٹی آئی دھاندلی کرنے میں کامیاب ہوئے، اب پیپلز پارٹی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں، ہم مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.