اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اپنے دفتر میں قاتلا نہ حملے میں زخمی

0 96

ملزم گوہرزمان بغیر اجازت دفتر میں داخل ہوتے ہی گالم گلوچ کی اور حملہ کیا جس سے اکاؤنٹنٹ جنرل زخمی ہو گئے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور کے عملے نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس کیخلاف مختلف مقدمات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ شرقی کو رپورٹ درج کراتے ہوئے ڈاکٹر اکبرعلی خان نے بتایا کہ وہ اے جی آفس خیبر پختونخوا کا اکاؤنٹنٹ جنرل ہے، وہ اپنے دفتر میں کام میں مصروف تھا کہ اس دوران ملزم گوہر زمان بغیر اجازت دفتر میں داخل ہوا۔

گالم گلوچ کرتے ہوئے ان پر قاتلانہ حملہ کیا اور کسی چیز سے اس کے سر اور چہرے پر گزارات شروع کیے جس سے اس کی دائیں آنکھ زخمی ہوگئی، اس دوران دیگرعملہ دفتر پہنچ گیا اور انہوں نے ملزمان کو قابو کرکے ان کی جان بچائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.