انتخابی نشان کیس میں چیف جسٹس نے سیاسی نہیں قانونی فیصلہ دیا،بلاول بھٹو زرداری

0 106

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سیاسی نہیں قانونی فیصلہ دیا۔

قمر شہدادکوٹ میں میڈیا سےگفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس چاہتے تو سیاسی فیصلہ دے سکتے تھے مگر انہوں نے یہ روایت توڑ دی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو عدالت کو الزام دینے کے بجائے اپنے اندر جائزہ لینا چاہیے،پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت کو انٹراپارٹی الیکشن اور ارکان کو نکالنےکا ثبوت نہیں دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.