ہائیکورٹس سے انتخابی نشان تبدیل ہونے پر متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ

0 87

ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اجلاس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائی کورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو الیکشن میں تاخیرکا خدشہ ہے، بیلٹ پیپر دوبارہ پرنٹ کرانا پڑیں گے جس کے لیے پہلے ہی وقت محدود ہے۔

اسپیشل کاغذ بیلٹ پیپرز کے لیے مہیا کیا ہے وہ بھی ضائع ہوجائےگا، تینوں پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دے چکے ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔

اس بار 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھپوائے جا رہےہیں، انتخابی نشانات تبدیل کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو ایسے حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.