9 مئی واقعات پر تحقیقات کیلئے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

0 80

9 مئی کے ماسٹرمائنڈ، منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے کیلئے بنائی گئی کابینہ کمیٹی میں نگران وزیرخارجہ اور نگران وزیردفاع کو بھی شامل کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی 9 مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دے گی، کابینہ کمیٹی 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ، منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے کیلئے بنائی گئی ہے۔

نگران وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وزیرقانون کر رہے ہیں،اس سے قبل کابینہ کمیٹی 7جنوری کو قائم کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.