کوئٹہ،کچرے کے ڈھیر میں دھماکے، 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

0 112

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے زرغون روڈ پر پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

دھماکے سے زخمی ہونے والے بچے کچرا چن رہے تھے جب کہ دھماکے سے پل کے قریب موجود ایک ٹریفک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا، مجموعی طور پر دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا بظاہر دیسی ساختہ بم کا معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.