آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کے دوران 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں،سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں آئی جی پنجاب نے الیکشن کمیشن کے حکام کو بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 92 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود صوبے میں انتخابات کے لیے حالات سازگار ہیں۔