بلاول نے پارٹی امیدواروں کو اسٹیج پر ہاتھ کھڑا کر کے حلف بھی لیا

0 108

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں سے عہد بھی لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں اپنی تقریر کے اختتام پر بدین اور ماتلی سے کھڑی ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مخاطب کر کے اسٹیج پر اپنی ڈائس کے پاس کھڑا کیا اور ان سب امیدواروں سے حلف بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگ عوام سے وعدہ کریں کہ اگر عوام نے آپ لوگوں کو جتوا دیا تو آپ لوگ کراچی اور اسلام آباد میں زیادہ وقت گزارنے کے بجائے یہاں کے عوام کی خدمت کریں گے۔

اپنے رشتہ داروں کے بجائے ان لوگوں کو نوکریاں دیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی کے حلف پر تمام پارٹی امیدواروں نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے بدین کی عوام سے بھی وعدہ لیا کہ آپ لوگ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جتوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.