لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والو، آؤ میدان میں آکر مقابلہ کرو، مریم نواز

0 99

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خانیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف نے کہا تھا شہدا کی یادگاروں کو جلاؤ؟ کیا

نواز شریف نے کہا تھاکہ ڈنڈا لے کر پولیس والوں کی ہڈیاں توڑو؟ کیا نواز شریف نے کبھی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھایا؟ کیا نواز شریف نے کبھی جھوٹے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے؟ نواز شریف تم سے انتقام نہیں لے رہا۔

مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف اور ن لیگ نہیں ، کہتے تھے اتنی مہنگائی ہے تو کون مسلم لیگ ن کے لیے نکلے گا ، ن لیگ کے جلسے میں عوام کا سمندر بتاتا ہے کہ مہنگائی کا ذمے دار نواز شریف نہیں۔

لیڈر وہ ہوتا ہے،جو میدان چھوڑ کر نہ بھاگے، سیاست میں اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے، 2018 میں ہر جگہ دھاندلی تھی،خانیوال کے شیروں نے کسی کو گھسنے نہیں دیا، آج مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں،یہ بزدلوں کی طرح جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو 2018 میں ہرانے کیلئے آرٹی ایس کو بند کرنا پڑا، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، مسلم لیگ ن کے قائد کو جب اقتدار سے نکالا تو کیا جھوٹاسائفر لہرایا؟ کیا کبھی انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں پر حملہ کردو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.