ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ ختم ، شہباز شریف نے تعاون کیا،سالک حسین

0 86

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ کا گجرات میں اپنے ساتھیوں کو ٹکٹیں نہ دینےکا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔

مدمقابل ن لیگی امیدواروں کو ٹکٹ نہ دےکر مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیں عزت دی، شہباز شریف نے ہر معاملے میں ہم سے بےحد تعاون کیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم نے ن لیگ سے 4 قومی اور 8 صوبائی نشستیں مانگیں جہاں سے ق لیگ ماضی میں جیتی تھی، الیکشن میں تاخیر ممکن نہیں۔

عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، منصوبوں میں کرپشن ہو تو انہین بند کر کے عوام کو سزا نہیں دینی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.