لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا رونے والوں نے ہم پر دہشتگردی کے پرچے کیے،مریم اورنگزیب

0 90

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ مہنگائی سے چھٹکارے کا فارمولا نواز شریف کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا رو رہے ہیں انہوں نے ہم پر پرچے کیے اور دہشتگردی کے پرچے کیے جس کیلئے میں آج عدالت آئی ہوں۔

مہنگائی سے چھٹکارے کا فارمولا نواز شریف کے پاس ہے، نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے نوجوانوں کو روزگار ملا، مہنگائی سے چھٹکارا اور روزگار کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہیں۔

لیگی ترجمان نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلےکو لاڈلا بنانے والے بھی آج اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے سیاسی اتحاد کیا ہے، ہم نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیے، ہمارے سیاسی اتحادیوں کی مرضی ہے وہ جس کو چاہیں ٹکٹ دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.