بلوچستان میں بارش سے سردی میں اضافہ،کراچی میں بوندا باندی کا امکان

0 103

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ آج شام میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو شہر میں مطلع جزوی ابرآلود اور رات میں خنکی رہنےکا امکان ہے، شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، اسلام آباد گہری دھند کی لیپٹ میں ہے جس سے فلائٹ شیڈول متاثر ہورہا ہے۔

اسلام آباد کےلیے تین بین الاقوامی پروازیں کراچی اور لاہور میں اتار لی گئیں، وسطی پنجاب میں دھند کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو رات بند کیے جانے کے بعد کھول دیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران خیبر پختونخوا ،پنجاب ،اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھندکی پیش گوئی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.