کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

0 94

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 14سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور شمال مشرق سے 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر:

شہرِ قائد آج اتوار کے روز دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 204 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پارٹیکولیٹ میٹرز ہے۔

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا پہلے نمبر پر ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.