الیکشن2024 کی کوریج کیلئے غیرملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری

0 117

پہلے مرحلے میں 13 ممالک چین، جاپان، امریکا، برطانیہ،کینیڈا، فرانس اور ہانگ کانگ کے 49 صحافیوں کو الیکشن کوریج کے اجازت نامے دیئے گئے ہیں۔

سربیا، سویڈن، جرمنی، آسڑیلیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور کے صحافیوں کو بھی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے 2لاکھ ایکریڈیشن کارڈ پرنٹ کیےگئے ہیں۔

یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنےکے لیے آئیں گے، عام انتخابات کے لیے تقریباً 136غیرملکی صحافیوں نےکوریج کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں، بقیہ غیرملکی صحافیوں کوپراسس مکمل ہونے پر اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.