غیرقانونی سم کارڈز کی روک تھام کیلئے پی ٹی اے کا اہم اقدام

0 92

پی ٹی اے کی جانب سے کی گئی نئی تبدیلیوں کے بعد دوسری نئی سم کے اجراء اور فعالیت کیلئے اب 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن درکار ہوں گے البتہ پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہو جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق ڈپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں جاری ہو جائے گا۔ نئے سم کارڈز کے اجراء سے متعلق نئے اسٹینڈرڈ آف پروسیجرز (ایس او پیز) 24 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء اور جعلی انگوٹھوں کے نشانات کے استعمال کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.