حکومت کی آئی ایم ایف کو نیب، اینٹی کرپشن اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنےکی یقین دہانی

0 110

دستاویز کے مطابق حکومت نے نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنےکا یقین دلایا ہے اور کہا ہےکہ کابینہ کی منظوری سے اینٹی کرپشن فریم ورک میں بہتری کے لیے رپورٹ شائع کی جائےگی۔

آئی ایم ایف نےکرپشن اور منی لانڈرنگ روکنےکے لیے اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے، حکومت نے رشوت، فراڈ اور بھتہ خوری کی روک تھام کے لیے اداروں کو مضبوط بنانا اولین ترجیح قرار دیا ہے/

انہوں نےکہا ہےکہ کرپشن کی نشاندہی، اداروں کو شفاف اور مؤثر بنانےکے لیے اصلاحات کی جائیں گی، عوامی نمائندوں اور کابینہ ارکان کے ظاہر اثاثوں کی معلومات تک عوام کو رسائی دی جائےگی۔

حکومت نے چیئرمین نیب کی میرٹ پر تعیناتی اور تحقیقات کے لیے نیب کے دائرہ اختیار کا تعین کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہےکہ اینٹی کرپشن ٹاسک فورس بنائی جائےگی، ٹاسک فورس میں بین الاقوامی تجربےکے حامل ماہرین اور سول سوسائٹی کو شامل کیا جائےگا، اینٹی کرپشن ٹاسک فورس مارچ میں اپنی رپورٹ شائع کرےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.