بلوچستان، ہوشاب میں ٹیلی کام ٹاور کی تنصیب میں مصروف 5 افراد اغوا

0 81

لیویز حکام کے مطابق ہوشاپ کے نواحی گاؤں ڈنڈار میں مسلح افراد نے پانچ افراد کو اس وقت اغوا کیا جب وہ سرکاری ٹیلی کام کمپنی کے ایک نئے ٹاور کی تنصیب کے لیے وہاں کام کر رہے تھے۔

لیویز حکام کے مطابق یہ افراد بغیر سکیورٹی کے اس علاقے میں کام کے لیےگئے تھے،ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت نے مغویوں کی بازیابی کے لیے لیویز کی ایک ٹیم روانہ کی ہے جس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.