بانی پی ٹی آئی کو ن لیگ اور پی پی سے چننا پڑا تو پیپلز پارٹی کیساتھ چلیں گے، ندیم افضل

0 112

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کام کر چکے ہیں، انہیں دو میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اپنی ترجیح بھی پی ٹی آئی ہو گی، ہم سیاسی اختلاف کے باوجود ن لیگ اور ق لیگ کے ساتھ بھی بیٹھ چکے ہیں، ملک کو آگے چلانے کیلئے دوسروں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے آباؤ اجداد میں سے 80 فیصد پیپلز پارٹی کے ووٹر تھے، انہیں بھی ن لیگ یا پیپلز پارٹی میں سے چوائس دی گئی تو وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.