اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے او آئی سی رکن ممالک کے سفیروں کے سامنے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا۔
او آئی سی کے سفیروں کے اجلاس میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے مسئلے پر یو این الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے خط کے مندرجات بھی پیش کیے۔
پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے، صدیوں پرانی بابری مسجد کو 1992 میں شہید کیا گیا۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ قابل مذمت فعل کے باوجود ذمہ داروں کو بری کردیا گیا اور بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔