چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہے دو تین سال چلنے والی حکومتیں کام نہیں کر سکتیں، 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد ایسی حکومت آنی چاہیے جو 5 سال پورے کرے۔
لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا ہم حکومت میں آکر ایسے کام کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔
آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے این اے 117 لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف کا شکریہ کہ انھوں نے آئی پی پی اور ن لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کا کہنا تھا میرے کسی مخالف نے بھی مجھ پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں لگایا۔