پی ٹی آئی کی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست خارج

0 100

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی جس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پختونخوا میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی استدعا کر رکھی تھی،پشاور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل معظم علی خان نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ تحریک انصاف کو الیکشن کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہیں کی جا رہی، ہمیں الیکشن کمیشن، آر اوز، ڈی آر اوز اور بیوروکریسی پر اعتماد نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا موجودہ بیوروکریسی کے زیر انتظام ممکنہ طور پر شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل لا افسران کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.