پی ٹی آئی امیدوار اور امام مسجد میں تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

0 123

ویڈیو میں حیات آباد میں امام مسجد اورپی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی دیکھی جاسکتی ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے پر اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے۔

وائرل ویڈیو میں رہنما پی ٹی آئی نے امام مسجد کو بانی چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔

اقبال آفریدی نے امام مسجد سے سوال کیا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں ، سیاست کی بات کیوں کی۔ جس پر امام مسجد نے جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے۔

تاہم امام مسجد کو منافق کہنے پرنمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہرنکال دیا، اقبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلعی خیبر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق نمازیوں کی مداخلت پرتنازعہ ختم کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.