پہلے بھی ملک کو بُرے حالات سے نکالا، آگے بھی نکالیں گے، آصف زرداری

0 110

سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پتا ہے کہ ملک کو بُرے حالات سے کیسے نکالنا ہے۔

پہلے بھی ملک کو بُرے حالات سے نکالا تھا ، آگے بھی نکالیں گے،پیپلز پارٹی کہوٹہ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائے گی ،پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے ، ہر چیز وہ ہوگی جو عوام کی خواہش ہوگی۔

اسلام آباد کو تو یہ نہیں پتا کہ کہوٹہ کہاں ہے ، ہم عوام کے مسائل حل کریں گے ،گیس سمیت تمام سہولتیں فراہم کریں گے، ملک برے حالات میں تھا۔

ہم برےحالات سے نکالنا جانتے ہیں، پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا ہے، پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے، میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، کہوٹہ میں ٹھنڈ ہے، راستہ خراب ہے، پہلا اعلان کرتاہوں کہ یہاں سڑک بناؤں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.