توشہ خانہ کیس کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے،فرح گوگی
فرح گوگی نے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف کا قتل اور انصاف کی موت ہے، ملک سے محبت، وفاداری اور اللہ کی خوشنودی کی خاطر جیل قبول کرنے والوں کو قوم سلام کرتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عظیم کردار اور اپنے ملک کی خاطر مشکل راستہ اختیار کرنے پر قوم اور تاریخ اُنہیں سُنہری حروف میں یاد رکھے گی۔
انہوںنے کہا ہمیں اللہ پر یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بہت جلد اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔