جماعت اسلامی ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیگی، سراج الحق

0 110

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی قوم کے تعاون سے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی، وہ پوری طاقت سے آئین کی اسلامی دفعات کا دفاع کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ حکمران اشرافیہ کو آئینہ توڑنے کی نہیں بلکہ اپنے چہرے اور کردار صاف کرنے کی ضرورت ہے، سابق حکمرانوں کا ایجنڈا ملک کی اسلامی شناخت ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمران پارٹیاں ملک کو سیکولر بنانا چاہتی ہیں، آئین کے آرٹیکل 62، 63 کو ختم کرنے کے ن لیگ کے وعدے خواب ہی رہیں گے۔

ن لیگ کے منشور کی دیگر سابق حکمران پارٹیوں نے بھی حمایت کی لیکن جماعت اسلامی قوم کے تعاون سے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.