مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےکہا ہےکہ ن لیگ کی مقبولیت پھر بڑھ رہی ہے کیوں کہ لوگ جانتے ہیں مسائل ن لیگ ہی حل کرسکتی ہے۔
انہوں نےکہا کہ ان کی مقبولیت پی ڈی ایم حکومت میں جانے سے نہیں بلکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے ایمرجنسی اقدامات کے باعث کم ہوئی تھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے مُکرگئی تھی، ہم نے حکومت سنبھال کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
ایک سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہوتے تو نہ جیلیں کاٹتے اور نہ نیب کے عقوبت خانے میں جاتے۔
2018 میں آر ٹی ایس بٹھانےکے باوجود ن لیگ جیت رہی تھی، رات میں پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال کر ٹھپّے لگائےگئے، ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔