کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات میں منفی 3 ہوگیا

0 109

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ چاغی، خاران، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر میں آج بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔

مری اور گلیات میں شدید برفباری، بدترین ٹریفک جام سے سیاح گاڑیوں میں محصور ہوکر رہ گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.