ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس، سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں پر اظہار اطمینان

0 85

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف،نگران وفاقی کابینہ کے ارکان ، نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔اس کے علاوہ کمیٹی نے اجلاس میں اسٹریٹیجک کنالز ویژن 2030 اور ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دے دی۔

آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے معاشی استحکام اور سماجی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کے بھرپور ساتھ کے عزم کا اظہار کیا جبکہ نگران وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاشی اہداف کے حصول میں نگران حکومت کی معاونت کی تعریف بھی کی۔

نگران وزیراعظم نے آئندہ منتخب حکومت کو معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور ایس آئی ایف سی سے مستفید ہونے کی تاکید کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.