نگران وزیرِ اعلی پنجاب نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں 70 نئے بیڈز کا اضافہ کیا ، اپ گریڈیشن کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے اولڈ بلاک کا افتتاح کیا۔
نگران وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نےمیڈیا سے گفتگو میں کہاکہ اولڈ بلاک میں بیڈز کی تعداد 332 سے بڑھا کر 400 کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہولی فیملی اسپتال کی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا، اسپتال بہتر کرنے میں پونے 4 ارب روپے خرچ آیا۔
اسپتال کی بیسمنٹ سے 800 ٹرالی کوڑا کرکٹ نکالا گیا، بینظیر بھٹو شہید اسپتال کو بھی بہتر کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ رنگ روڈ 39 کلومیٹر کا منصوبہ اکتوبر میں مکمل ہونا ہے۔