مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کو وائرل بیماری کہہ دیا

0 101

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے نام لیے بغیر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وائرل بیماری کہہ دیا۔

ہفتے کو گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ گجرانوالہ والو 5، 7سال جو بیماری تیزی سے پھیلی اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوچکی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بتاناچاہتی ہوں جب چار سال آپ ملک میں نہیں تھے گوجرانوالہ نے ساتھ نہیں چھوڑا، جو وائرل بیماری آئی تھی اس کو سب سے پہلے گوجرانوالہ نے بھگایا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ 8 فروری کو پھر گوجرانوالہ کی 20 کی 20 سیٹیں جیتنے جارہی ہے۔ نوازشریف نے اگر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تو ایک کروڑ نوکریاں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اگر وعدہ کیا کہ 50 لاکھ گھر دے تو دے گا ، نوازشریف نے وعدہ کیا کہ کوئی بیروزگار نہیں رہے گا تو وعدہ پورا کریگا، گوجرانوالہ والو! آؤ انتقام کی سیاست دفن کریں اور خدمت کی سیاست کا آغاز کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.