گھنٹے میں 75 ملی میٹر بارش کے پانی کی صبح تک نکاسی خوش آئند ہے، بلاول

0 148

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایک گھنٹے میں 75 ملی میٹر کی بارش کے پانی کی صبح تک نکاسی خوش آیند ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

انہوں نےحیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں چند دن رہتے ہیں، سب نے دن رات محنت کرنی ہے، حیدرآباد میں رہنے والوں کو سمجھانا ہے کہ مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ شیر کو روکیں،شیرکا شکار کریں تو تیر کو ووٹ دیں، آپ پیپلزپارٹی کو جتوائیں، میں اس شیر کا بندوبست کرلوں گا۔

آپ کو ستارے کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو ان کو کہیں کہ ستارے آسمان میں اچھے لگتے ہیں، آپ کوپتنگ کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو ان کو کہیں پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔

اور آپ کو پتنگ کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو ان کو کہیں ہم را سے پیسا لینے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، آپ ان کو جواب دیں کہ ہم اس پتنگ کو کاٹ دیں گے۔

کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو ان کو کہیں ہم ووٹ ضائع نہیں کریں گے، شیرکا راستہ روکنا ہے،اور اگر کتاب پر مہر لگانے کا کہا جائے تو جواب دیں کہ مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔

مجھے حیدرآباد کی تمام سیٹیں چاہئیں، اس مرتبہ 8 فروری کو حیدرآباد میں تیروں کی بارش ہوگی،جیسے آپ نے پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں جتوایا میں آپ کا شکرگزار ہوں۔

ہمارے جو مخالفین ہیں وہ نفرت اور تقسیم کی سیاست جانتے ہیں، آپ نے ووٹ کی طاقت سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا ہے، وفاق میں بھی ایک اور جماعت اس ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.