نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر اور پنجگور میں امیدوار کے گھر پر حملہ

0 112

پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر میں دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اس کے علاوہ نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب بھی دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ دنوں بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے، خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا۔

تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.