وزیرستان، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار کی گاڑی پر بم حملہ

0 85

جنوبی وزیرستان میںپاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے امیدوار کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا، جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی اور الیکشن 2024ء میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی پر بم سے حملہ کیا گیا۔ دھماکے میں نصیر اللہ وزیر محفوظ رہے جب کہ 5 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

نصیر اللہ وزیر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی جانب سے لوئر دیر وزیرستان وانا پی کے 110 سے انتخابی امیدوار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.