راجہ بشارت کی انتخابات سے دستبرداری کی تردید

0 97

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 55 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار و سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے سوشل میڈیا پر انتخابات سے دستبرداری سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

راجہ بشارت نے کہاکہ انتخابات میں حصہ بھی لے رہا ہوں اور پی ٹی آئی کا سپاہی ہوں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے فیک ویڈیو پھیلائی جا رہی ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ ہم این اے 55 کی سیٹ بھاری لیڈ سے جیتیں گے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 55 سے راجہ بشارت اور مسلم لیگ (ن) کے ابرار احمد اور پیپلزپارٹی کے بابر سلطان جدون کے درمیان مقابلہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.