ن لیگ کسی صورت سو نشستیں نہیں جیتے گی، ہمارا حکومت بنانے کا ہدف ہے، بلاول بھٹو

0 94

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کا ہدف یہ ہے کہ الیکشن کے بعد حکومت وہ بنائیں، ن لیگ کسی صورت سو نشستیں نہیں جیتے گی۔

نجی نیوز چینل کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے اعلان کیا کہ ان کی حکومت میں کوئی سیاسی کارکن قیدی نہیں ہوگا، لیکن بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو سزا ہو چکی ہے وہ عدالت سے رجوع کریں۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے کوئی اختلاف نہیں، اس کونسل میں فوجی قیادت تو ہے مگر اس کے ذریعے پہلی بار صوبائی حکومتوں کو بھی مشاورت میں شریک کیا جاتا ہے جو اچھی بات ہے۔

نجکاری کی کوشش پرویز مشرف سے لیکر موجودہ نگران حکومت تک سب نے کی، مگر کامیاب نہیں ہوئی ، نجکاری کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تجربہ سندھ میں کامیاب رہا ہے۔

جیسے سندھ میں سیلاب متاثرین کو بیس لاکھ گھر بنا کر دیے، ویسے ہی پورے ملک میں غریبوں کیلئے تیس لاکھ گھر بنائیں گے اور ان کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیں گے۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ پنجاب سے آگے ہے، پاشا نے اپنی کتاب میں پچاسی انڈیکیٹرز کا ذکر کرکے سندھ اور پنجاب کا موازنہ کیا اور بتایا کہ سندھ پنجاب سے آگے ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر احتجاج سے نگران حکومت نے درست طور پر نہیں نمٹا وہ لاپتا افراد کے معاملے پر قانون سازی کریں گے۔

اس سے قبل غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک جماعت وزارت عظمٰی کے عہدے کیلئے 8 فروری کا انتظار کرنےکو بھی تیار نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.