الیکشن کمیشن نے دو حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا

0 112

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق این اے 62 گجرات اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنوں پر دو گھنٹے کا وقت بڑھایا گیا ہے۔

این اے 62گجرات اور پی پی 28 گجرات کے پولنگ اسٹیشنز 250،304 اور 338 پر وقت بڑھایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کا وقت شام 5 بجےتک برقرار رہے گا، تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق الیکشن کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر ہوسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.