شمالی وزیرستان میں فائرنگ، محسن داوڑ زخمی

0 100

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق رکن اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہوئے۔ محسن داوڑ کو پاؤں میں گولی لگی۔

احتجاجی مظاہرہ میران شاہ میں انتخابی نتائج کی تاخیر پر کیا جا رہا تھا، محسن داوڑ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، محسن داوڑ کے ساتھ دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.