عام انتخابات، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92، ن لیگ 77 اور پی پی قومی اسمبلی کی 54 نشستوں پرکامیاب

0 85

دیگر آزاد 6، ایم کیو ایم پاکستان 17، پاکستان مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 4، اور استحکام پاکستان پارٹی 2 سیٹیں جیت چکی

8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں جہاں بڑے بڑے اپ سیٹ ہوئے وہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے کامیابی بھی حاصل کی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیانی حاصل کی، انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے کامیابی حاصل کی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 خضدار سے کامیابی حاصل کی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے این اے 256 پشین سے کامیابی حاصل کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248 سے کامیابی حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.