نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 پر اپنی شکست تسلیم کریں، مفتی کفایت اللہ

0 130

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں۔

مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 15سے وہ خود اور نوازشریف ہارگئے ہیں، نوازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 پر اپنی شکست تسلیم کریں۔

نوازشریف جس بنیاد پر عدالت جارہے ہیں وہ بہت کمزور ہے، نوازشریف کو چاہیے کہ وہ شہزادہ گشتاسپ کو جیت کی مبارکباد دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.